کشمیر یو ں کی تحریک آزادی تکمیل پاکستان کی تحریک ہے،حامد نواز راجہ

راولپنڈی ۔سابق تحصیل ناظم راولپنڈی و سابق چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(RDA)حامد نواز راجہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کشمیر یو ں کی تحریک آزادی تکمیل پاکستان کی تحریک ہے۔ اس تحریک میں لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ کشمیری تنہا نہیں ہیں، پو ری پاکستانی قوم ، جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور کشمیر کاز کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔حامد نواز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ۔کشمیری عوام نے اول روز سے اپنی منزل کا تعین کرلیا تھا اور ان کی منزل کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان قرار پائی، کشمیری آج بھی تکمیل پاکستان کیلئے تاریخ ساز قربانیاں پیش کررہے ہیں ا ورا نشا اللہ ان قربانیوں کے نتیجے میں کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ کشمیر کاز کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کی پالیسی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔بھارت کے تمام تر ظلم وجبر کے باوجود آزادی کی تحریک پورے عزم و حوصلے سے جاری ہے۔ کشمیر و پاکستان لازم و ملزوم ہیں ،انہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستانی عوام نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ ہے ۔