آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کاکل دھرنے کا اعلان

اسلام آباد ۔آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کا ملک بھر کے ہزاروں سرکاری ملازمین کے ساتھ 10 فروری 2025 کو گرینڈ دھرناکا اعلان کر دیا۔

رحمان علی باجوہ نے کہا کہ پنجاب ، خیبر پختونخوا ، سندھ ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لاکھوں ملازمین 10 فروری بروز پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیںنگے

ملازمین اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیئے پر عزم ہیں اور ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ،تنخواہوں میں تفریق کا خاتمہ کیا جائے ،پینشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کا معاشی قتل عام بند کیا جائے
بوڑھے پینشنرز کو باعزت زندگی گزارنے کا حق دیا جائے ،صوبوں کی طرز پر وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن کا عمل مکمل مراعات کے ساتھ کیا جائے

میڈیکل، کنوینس اور ھاوس الاونس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے ،اساتذہ کی تنخواہوں میں ٹیکس ریبیٹ کو بحال کیا جائے،محکموں کی نجکاری کے عمل کو روکا جائے،تمام ایڈہاک ،کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے ،ہایئرنگ کے نئے اضافہ کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے