ہم امن اور قانون کے ساتھ چلنے والے لوگ ہیں عوامی نیشنل پارٹی تشدد پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی آمرانہ حکومت کو مانتی ہے ، انجینئر احسان اللہ خان

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ جلسہ کرنے کے حوالے سے آئین کے مطابق ہم کسی کی اجازت کے پابند نہیں ہیں لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کے حوالے سے ہمارا راستہ کیوں روکا جارہا ہے ہم امن اور قانون کے ساتھ چلنے والے لوگ ہیں عوامی نیشنل پارٹی تشدد پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی آمرانہ حکومت کو مانتی ہے ،خیبرپختونخوا میں سکیورٹی حالات خراب ہونے کے باوجود جلسوں کا انعقاد کیا 14فروری کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کے حوالے سے انتظامیہ کو دو ہفتے پہلے درخواست دی گئی آج ہمیں بتایا گیا کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر جلسہ نہیں ہوسکتا ،پنجاب حکومت کے اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،رٹ قائم کرنا حکومت کا کام ہے لیاقت باغ میں جلسہ ضرور کریں گے ، انجینئر احسان اللہ خان نے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے ساتھیوںسینیٹر حاجی ہدایت اللہ،اے این پی پنجاب کے صدر منظور احمد خان،عبدالرحیم وزیر ایڈووکیٹ و دیگرکے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انجینئر احسان اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ جلسوں کا آغاز کراچی سندھ سے کیا پیپلز پارٹی کے مشکور ہیں انہوں نے سندھ میں تعاون کیا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی حالات خراب ہونے کے باوجود جلسوں کا انعقاد کیا گیا.

14فروری کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کے حوالے سے انتظامیہ کو دو ہفتے پہلے درخواست دی گئی دو ہفتوں کے بعد آج 13تاریخ کو ہمیں بتایا گیا کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر جلسہ نہیں ہوسکتا پنجاب حکومت کے اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جلسہ کرنے کے حوالے سے آئین کے مطابق ہم کسی کی اجازت کے پابند نہیں ہیں لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کے حوالے سے ہمارا راستہ کیوں روکا جارہا ہے ہم امن اور قانون کے ساتھ چلنے والے لوگ ہیں عوامی نیشنل پارٹی تشدد پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی آمرانہ حکومت کو مانتی ہے مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھی تو انکی باتیں کچھ اور تھی اقتدار میں آنے کے بعد انکا رویہ کچھ اور ہے دوسروں کو جلسہ کرنے کیلئے جگہ دینے کیلئے تیار نہیں باچا خان اور ولی خان کی لیاقت باغ کے ساتھ ایک تاریخ ہے ہم چاہتے ہیں.

کہ ایمل ولی خان بھی لیاقت باغ میں جلسہ کریں ہمارا راستہ روکا جارہا ہے آواز دبائی جارہی ہے کیا پاکستان میں آئین بالکل معطل ہوچکا ہے،کیا اس حکومت نے قسم کھائی ہے کہ آئین کو مقدس نہیں رکھنا ،لوگوں کی آواز کو روکیں گے تو اس کے ردعمل بھی آئے گا افغان مہاجرین کی آڑ میں عام پشتونوں کو تنگ کیا جارہا ہے،عوامی نیشنل پارٹی پیکا ایکٹ کی مذمت کرتی ہے اور صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کے اس روئیے کی مذمت کرتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہحکومت ہوش کے ناخن لے آئین اور قانون کے تحت عوام کو آزادی دے حکومت کا ایک سیاسی پارٹی کی وجہ سے تمام پشتونوں کے ساتھ ایسا سلوک نہ کریںکس نے دہشت گردوں کو پاکستان میں لاکر بحال کیا عوامی ورکرز پارٹی نے اس کے خلاف آواز اٹھائی،رٹ قائم کرنا حکومت کا کام ہے لیاقت باغ میں جلسہ ضرور کریں گے ،کراچی میں بہت مشکل سے سیاسی پارٹیوں نے امن کو بحال کروایا ہے دوبارہ حالات خراب کرنے کی اجازت نہیںدیں گے اجازت ملے نہ ملے عوامی نیشنل پارٹی جلسہ ضرور کرے گی مشیران سے مشاورت کے بعد لیاقت باغ جلسے کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کریں گے.