“ہمدرد تاجر گروپ” فاتح قرار “تاجر ہمدرد گروپ” کے ملک سہیل اعوان 845 ووٹ لیکر صدر منتخب

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کے الیکشن پرامن طور پر مکمل ہوگئے، “ہمدرد تاجر گروپ” نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی، ” ہمدرد تاجر گروپ” کے گروپ لیڈر رضوان سنی ، سرپرست اعلیٰ راجہ اسد حمید ، چیئرمین مشتاق مغل ، وائس چیئرمین حماد قریشی ملک سہیل اعوان ، سینئر نائب صدر راجہ اسلم کیانی ،جنرل سیکرٹری راجہ ظفر یوسف ، نائب صدور ارشد مغل ،وقاص عباسی ، راحیل شہزاد ، راجہ راشد ،زبیر عباسی ، جوائنٹ سیکرٹری طاہر اسماعیل ، فنانس سیکرٹری افتخار علی ،پریس سیکرٹری راجہ متیع الرحمن نے 845 ووٹ لیکر انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ سیٹلائٹ ٹاؤن کے 14 اگست 2027 تک اڑھائی سال کیلیے صدر منتخب ہوگئے.

“ہمدرد تاجر گروپ” کے ملک سہیل اعوان نے 191 ووٹوں کی برتری حاصل کی، علاوہ ازیں انجمن تاجران راولپنڈی کے نمائندگان نے بھی پولنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے پولنگ کے عمل کو انتہائی پرامن اور شفاف قرار دیتے ہوئے سراہا، الیکشن کے تمام عمل کو پرامن شفاف اور کامیاب بنانے کیلیے چیئرمین الیکشن کمیشن چوہدری جاوید احمد، ممبران الیکشن کمیشن ممتاز احمد سمیت دیگر ممبران نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، نتائج کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین الیکشن کمیشن چوہدری جاوید احمد نے ” ہمدرد تاجر گروپ” کے ملک سہیل اعوان کی بطورِ صدر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، دونوں امیدوارران اور ممبران نے بھی الیکشن کے انعقاد کو پرامن اور شفاف قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ گروپ لیڈر رضوان سنی ،صدر ملک سہیل اعوان ، راجہ اسد ،حماد قریشی نے بھرپور کامیابی پر تاجر بھائیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پندرہ سالہ اجارہ داری ختم ہو گئی ہے اب کمرشل مارکیٹ میں تعمیر وترقی کا دور شروع ہو گا اور تبدیلی کے مثبت اثرات مرتب ہونگے.