آر آئی یو جے کا پی ایف یو جے کی بی ڈی ایم کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ،انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی میزبانی میں ہونے والی پی ایف یو جے کی بی ڈی ایم( الیکشن) 21,22,23 فروری جمعہ ہفتہ اتوار کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے اس حوالے سے آر آئی یو جے کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہواجس میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ،آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک ،جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری،نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی .

سیکرٹری نیئر علی،پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل ناصر زیدی ،آر آئی یو جے کے نائب صدر بشیر عثمانی ،فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری،جوائنٹ سیکرٹری گلزار خان ،مجاہد نقوی،ایگزیکٹیو ممبران ،علی اختر،غفران چشتی ،نواب زادہ شاہ علی .

اسد شر،اسماء نواز ،ثوبیہ مشرف،سابق صدور آر آئی یو جے مبارک زیب خان ،عامر سجاد سید،ناصر ہاشمی ،پریس کلب کے سابق صدور طارق چوہدری ،شکیل انجم نیشنل پریس کلب کے عہدیداران شاہ محمد،سحر اسلم ،عون شیرازی شیرازی ،سحرش قریشی،اظہار خان نیازی ،عامر بٹ ،عاصم جیلانی ،نوید شیخ ،نواب زادہ خورشید ،جعفر بلتی ودیگر شامل تھے اجلاس میں آر آئی یو جے کے ڈیلیگیٹس نے بھی شرکت کی اجلاس میں شرکاء نے پی ڈی ایم کے انتظامات کے حوالے سے تجاویز دیں جس کے بعد انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے مختلف قسم کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ آنے والے مہمانوں کا بھرپور استقبال اور بہترین انتظامات کیے جا سکیں.