سینئر صحافی میاں آصف شبیر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،محمد نواز رضا،افضل بٹ سمیت دیگر سینئر صحافیوں کی شرکت

راولپنڈی ۔ جڑواں شہرو ں کے سینئر صحافی میاں آصف شبیر کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ گا D/ 567 سیٹلائٹ ٹائون سے چند قدم کے فاصلے پر فیملی پارک میں نماز جنازہ کی گئی ۔میاں آصف شبیر کو الوداع کرنے کے لئے صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں صحافیوں کے قائد ین محمد نواز رضا، افضل بٹ پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی افتخار احمد چودری شمشاد مانگٹ احسان بخاری شہزادہ خرم طاہر مغل شراز خان جاوید صدیق عامر سجاد سید قیصر شاہ ناصر میر سمیت سینکڑوں صحافیوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی تمام صحافتی تنظیموں کے قائدین اپنے سینئر ساتھی میاں آصف شبیر سے اظہار عقیدت کی موجودگی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ وہ تمام گروپوں میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے میاں آصف شبیر قد آور صحافی تھےمیاں آصف شبیر ایک بہادر اور نڈر صحافی تھے جنرل ضیا الحق کا مارشل لاء ہو یا کوئی غیرجمہوری حکومت سخت سے سخت سوالات کرنے سے نہیں گھبراتے تھےان کے سخت جملوں کی اقتدار کے ایوانوں میں دھوم تھی میاں آصف شبیر کے تین صاحبزادے رضا آصف ۔علی آصف اور یاسر آصف ہیں ساری زندگی ڈی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن کے اس گھر567/ D میں قیام پذیر رہے جو انکے والد محترم نے بنایا تھا اور اسی گھر سے ہی انکا جنازہ اٹھا انہوں نے اپنے بچوں کی تربیت اس انداز میں کی ان نماز جنازہ انکے صاحبزادے رضا آصف نے پڑھائی نماز جنازہ انکے گھر کے سامنے جس پارک میں ادا کی گئی سینئر صحافی طاہر مغل نے بتایا کہ اسی پارک میں انکی شادی کی تقریب ہوئی تھی آج اسی پارک میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔