اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے راولپنڈی اسلام یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے سالانہ انتخابات میں طارق علی ورک صدر، آصف بشیر چوہدری جنرل سیکرٹری، بشیر عثمانی سینئر نائب صدر، عمار برلاس نائب صدر، ندیم چوہدری سیکرٹری فنانس،جوائنٹ سیکرٹریز گلزار خان اور مجاہد نقوی سمیت افشاں قریشی، اسماء نواز، ثوبیہ مشرف، آفتاب جہاں، علی اختر، توصیف عباسی، رانا فرحان اسلم، غفران چشتی، نوابزادہ شاہ علی، اسد شیر کو بطور ممبران ایگزیکٹو باڈی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی سربراہ مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے اپنے جاری تہنیتی پیغام میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آر آئی یو جے کے نو منتخب عہدیداران کی کامیابی انکی قیادت پر صحافتی برادری کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران راولپنڈی اسلام یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافتی برادری کی جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافتی برادری پارلیمان کا اہم جزو ہے۔پارلیمان صحافتی برادری کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران آر آئی یو جے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور عوام کے مسائل کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کے لیے بے پایاں خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کی کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔