آئی ایم ایف کے دباﺅ پرگھریلو اور کمرشل بجلی کے کنکشنوں کی فیس پر کئی گنا اضافہ،عوام کی مشکلات میں اضافہ

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کے دباو پر حکومت نے گھریلو اور کمرشل بجلی کے کنکشنوں کی فیس پر کئی گنا اضافہ کر کے مہنگائی میں  دھنسی قوم کی مشکلات میں مزید مشکلات بڑھا دی ہیں۔

نئے کنکشن کے ریٹ سنگل فیز آٹو میٹر سنگل فیز آٹو میٹر 35ہزار 20میٹر تار جبکہ 30میٹر تار کے لئے فیس 36ہزار ‘ 40میٹر تار 38ہزار تھری فیز آٹو میٹر 20میٹر تار مٹیریل 65ہزار 30میٹر تار ب معہ میٹریل 72ہزار 40میٹر تار بمعہ میٹریل 79ہزار جبکہ تھری فیز بمعہ آٹو میٹر 20میٹر تار کے ہمراہ 85ہزار روپے ‘30میٹر تار تھری فیز آٹو میٹر95ہزار جبکہ 40میٹر تار1لاکھ 10ہزار روپے کردیئے گئے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے نئے میٹر کا کنکشن ایسا ہو گا کہ اس میں نہ تو کوئی میٹر ریڈر آئے گا اور نہ ہی کنکشن کٹے گابلکہ ڈیفالٹ ہونے پر صارف کی بجلی خود بخود منقطع ہوجائے گی اور اس وقت تک بحال نہیں ہوگی جب تک واجبات ادا نہیں ہونگے۔واپڈا کا یہ سسٹم جدید کمپوٹر سے لیس ہوگا۔واجبات ادا ہوتے ہی کمپیوٹر ا?ٹومیٹک صارف کی بجلی بحال کر دے گا۔

اس حوالے سے عوام سے بھی رائے لی جنھوں نے اسے وفاقی حکومت کی جانب سے نیا بوجھ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔صارفین کاکہنا تھا کہ یہ سسٹم پاکستان جیسے ملک میں نہیں چل سکتا کیونکہ اس محکمے میں جتنی کرپشن ہے وہ کسی دوسرے میں نہیں۔یہاں موجود کرپٹ مافیا بھی اس کو چلنے نہیں دے گا۔

یاد رہے کہ آئیسکو اسلام آباد نے یہ فیصلہ بورڈ اجلاس میں منظوری کے بعد کیا ہے جس کے بعد آئیسکو اسلام آباد ایریا میں نئے میٹر لگوائے کے نئے ریٹ پر عوام نے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ شدید مہنگائی میں ریٹ بڑھانا عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے (اے ایم آئی) آٹو میٹر کی ریڈنگ کے لئے میٹر ریڈر کی ضرورت نہیں اگر کسی صارف نے تین ماہ تک بل ادا نہ کیا تو کنکشن خود بخود کٹ جائے گا۔