راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی کو مستردمطالبہ تسلیم نہ ہوا تو چار مارچ کو ملک بھر میں ہم ائل ٹینکر اور پیٹرول پمپ کام کرنا چھوڑ دیں گے، کرتے ہوئے اسے یکطرفہ قراردتتے ہو حکومت کو اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے 10 دن کا وقت دیا مطالبہ تسلیم نہ ہوا تو چار مارچ کو ملک بھر میں ہم ائل ٹینکر اور پیٹرول پمپ کام کرنا چھوڑ دیں گے، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدہ داران نےپریس کلب میں ایک ہنگامی پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے انھوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز اس کاروبار کا اہم ستون ہیں ان کی مشاورت کے بغیر ڈی ریگولیشن جیسی کسی پالیسی کو قبول نہیں کریں گے پریس کانفرنس میں خیبر پختونخوا ، کشمیر، بلوچستان،پنجاب،گلگت بلتستان، کے رہنمائوں اور نعمان علی بٹ نے شرکت کی صوبہ پنجاب سے نمائندگی کرتے ہوئے ر، خواجہ عاطف نےکہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی یکطرفہ ہے .
اور چونکہ پیٹرولیم ڈیلرز اس اکروبار کا اہم ستون ہیں لہذا ان سے مشاورت کے بغیر کئے گئے کسی بھی حکومتی فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے،نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت جو ڈی ریگولیشن کی پالیسی چلانے جا رہی ہے تو ہم اس سے اتفاق نہیں کرتے کیونکہ 15 ہزار پیٹرول پمپ ڈیلرز کو اور کسی کو بھی ان بورڈ نہیں لیا گیا.
اور بند کمرے میں ایک فیصلہ کر لیا گیا ہے سستے پیٹرول کے نام پہ ڈی ریگولیشن کی جا رہی ہے اور ایرانی کو فروغ دیا جا رہا ہے اور ملک کے اندر ناقص پٹرول فروخت کرنے کی پالیسی کو ہوا ملے گی لہذا ہماری گزارش ہے کہ اگر اپ 10 دن میں ہمیں بلا لیں ہمیں کنونس کر لیں ہمیں بتا دیں کس طرح سے یہ ہوگی تو پھر ٹھیک ہے ورنہ چار مارچ کو ملک بھر میں ہم ائل ٹینکر اور پیٹرول پمپ کام کرنا چھوڑ دیں گے.
سینئر رہنما احمد شنواری نے کہا کہ اس پالیسی کی مزاحمت کی جائے گی خیبر پختونخوا کے چیئرمین گل نواز خان آفریدی نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لےاور اس سلسلے میں ڈیلر زکے تحفظات کو مد نظررکھا جائے اور انہیں آئیل کمپنیوں کی غلامی میں نہ دیا جائے اختر نواز خان نے اس پالیسی کی مخالفت کی اور کہا کہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں ہر ممکن اقدام اٹھا ئیں گےتمام رہنماوں نے پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کی یکطرفہ پالیسی کو نامنظورکرتے کرتے ہوئے حکومت کو اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے 10 دن کا وقت دیا اور کہا کہ دس دن کے اندر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیئے تو و چار مارچ کو ملک بھر میں ہم ائل ٹینکر اور پیٹرول پمپ کام کرنا چھوڑ دیں گے.