سی ڈی اے ملازمین کے تمام مسائل قائد مزدور یونین چوھدری محمد یٰسین کی قیادت میں ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ لیبر لیڈر عمران

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) سی ڈی اے ملازمین کے تمام مسائل قائد مزدور یونین چوھدری محمد یٰسین کی قیادت میں ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔سی ڈی اے ریفرنڈم 2025 میں ملازمین نے مزدور یونین پر جس مینڈیٹ اور اعتماد کا اظہار کیا اس کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے. ان خیالات کا اظہار نوجوان لیبر لیڈر عمران عباسی رہنما مزدور یونین نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد یاسین ٹریڈ یونین کا ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے۔چوہدری محمد یاسین کا متبادل کوئی نہیں۔ چودھری محمد یاسین نے جو ملازمین کے لیے تاریخی کارنامے سرانجام دیے ہیں.

وہ تاریخ کا حصہ ہیں۔ مزدور یونین کی قیادت نے ماضی میں بھی ملازمین کے لیے بے شمار مراعات اور کام کیے۔اور مستقبل میں بھی ملازمین سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔انشاءﷲ ملازمین کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے ریفرنڈم 2025میں سی ڈی اے انتظامیہ و افسران اور این،آہئ،آر،سی کے عملے کا رول مثالی اور قابل ستاہش تھا۔ملازمین نے اپنی مرضی اور آزادانہ ماحول میں ووٹ کاسٹ کیے ۔تمام ملازمین نے اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے اپنے نمائندوں کا چناؤ کیا۔اسلام اباد کی ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز نے بھی اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیے۔ریفرنڈم میں میڈیا کا رول بھی مثبت رہا ۔میڈیا نے اپنی ذمہ داریاں اور فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیے۔صاف و شفاف ریفرنڈم کرانے پر NIRC،سی ڈی اے انتظامیہ و افسران،ضلعی انتظامیہ مبارک باد کے مستحق ہیں .