اسلام آباد(نیوز رپورٹر)سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈمرزاسعیداختر،حاجی صابر،سردارمحمد آصف،اظہارعباسی،چوہدری زاہداحمد،چوہدری طارق گجر،اسدمحمود،اظہرحسین،سردارساجد،گل شیر،علی مصطفی،ساجد محمود،عقیل شہزاد،گوہرالہی و دیگر عہدیداران نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدرافضل بٹ،جنرل سیکرٹری ارشدانصاری،فنانس سیکرٹری لالہ اسدپٹھان اور انکی پوری ٹیم کو الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی،اس موقع پرآرآئی یوجے کے صدرطارق علی ورک،جنرل سیکرٹری آصف بشیرچوہدری،فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری،سینئرنائب صدرراجہ بشیر عثمانی،جاویدبھاگٹ، نیئرعلی،افشاں قریشی،اسماء نواز و دیگرعہدیداران بھی موجودتھے.
مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے شعبہ سے وابستہ افراد قلم کے مزدور ہیں یہی وجہ ہے کہ دیگر اداروں میں کام کرنے والے محنت کش اور صحافی برادری کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے، الیکشن کی اس کامیابی پر سی ڈی اے مزدور یونین کے تمام عہدیداران آپکی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ سی ڈی اے کے محنت کش صحافی برادری کی جدوجہد میں برابر کے شریک رہیں گے کیونکہ صحافی برادری نے محنت کشوں کے مسائل کو قلم کے ذریعے جس طرح اجاگر کیا وہ قابل تحسین ہے،اس موقع پرپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدرافضل بٹ،فنانس سیکرٹری لالہ اسدپٹھان و دیگر عہدیداران نے چوہدری محمد یٰسین اورانکی ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد یٰسین صرف سی ڈی اے ملازمین کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ صحافی برادری اور خصوصا اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے لیے انکی خدمات ناقابل فراموش اور قابل تحسین ہیں،ماضی میں جب بھی صحافی برادری کو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کی ضرورت پیش آئی تو چوہدری محمد یٰسین اور انکے کارکنوں کوہمیشہ شریک پایا،صحافی برادری یہ یقین دلاتی ہیں کہ سی ڈی اے کے محنت کش جو ہماری برادری کا حصہ ہیں انکے حقوق کی جدوجہد اور انکے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار خوش اسلوبی سے ادا کرتے رہیں گے۔