سخت اقدامات سے معیشت مستحکم ہوئی ،اب کاروباروں کو ریلیف دیا جائے:میاں یسین

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میاں یسین نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں کےسخت اقدامات سے معیشت مستحکم ہوئی ہے اب کاروباروں کو ریلیف دیا جائے،کمپلیکس ٹیکسیشن مسائل کی جڑ ہے جس کے حل کیلئے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ٹاسک فورس نے ٹیکسز کم کرنے کی تجاویز دی ہیں اب حکومت ان پر عملدرآمد کرکے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بہتری کیلئے اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ بھاری ٹیکسیشن،زیادہ مارک اپ ریٹ کی وجہ سے تعمیراتی سیکٹر کی گروتھ متاثر ہوئی ہے، 236 سی اور کے،سیون ای، ایف ای ڈی، لیٹ فائلر ،نان فائلر کی صورت میں اس کو اتنا کمپلیکس کیا گیا ہے کہ ساری سرمایہ کاری دبئی منتقل یا بینکوں میں چلی گئی۔سٹیل ایک لاکھ روپے ٹن سے تین لاکھ روپے تک چلا گیا جس پر باون ہزار ٹیکس ہے،سیمنٹ کی بوری پانچ سو روپے تک ٹیکس ہے یہ وہ مسائل ہیں جن کی وجہ سے ہاؤسنگ سیکٹر کی گروتھ شدید متاثر ہوئی ہے