تعمیراتی پیکج ملنے سے معاشی بحران کو ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکتا ہے:عثمان بسرا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) انجنئیر عثمان نواز بسرا نے کہا ہے کہ تعمیراتی پیکج ملنے سے معاشی بحران کو ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکتا ہے،زبوں حال معیشت کی بحالی کیلئے رئیل اسٹیٹ سیکٹر سب سے اہم شعبہ ہے۔ٹاسک فورس کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر عملدرآمد کرکے اس شعبے کی ترقی کے لیے سازگار کاروباری حالات پید اکرنے کی کوشش کی جائے جس سے یہ شعبہ معیشت کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے اور اس کیلئے سازگار حالات پید اکرے کیونکہ یہ شعبہ ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکال کر پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بزنس کمیونٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کاروبار اور سرمایہ کاری کی ترقی کیلئے ایک طویل المدت پالیسی تشکیل دی جائے جس سے معیشت بہتر ہو گی.