راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی شہر کی خوبصورتی اور کلین اینڈ گرین مشن کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو صحت افزاء اور کھیل کود کی سرگرمیاں فراہم کرنے میں پیش پیش،پی ایچ اے کے زیر اہتمام ڈی جی پی ایچ اے رمضان کرکٹ کپ 2025 کا انعقاد،ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب این اے 52 کے پوٹھوار گراؤنڈ میں منعقد ہوئی ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا تقریب کے مہمان خصوصی تھے،افتتاحی تقریب کا آغاز جمعرات کی شب بعد نمازِ عشاء ہوا،احمد حسن رانجھا صاحب نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ، دیگر مہمانانِ گرامی مختلف شعبوں کے افسران ،سابق کرکٹر مسعود انور اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ڈی جی پی ایچ اے رمضان کرکٹ کپ میں 16 ٹیمز شرکت کر رہی ہیں،4 پول مرتب کئے گئے ہیں،ٹیموں میں مختلف ڈیپارٹمنٹس اور پروفیشنل کرکٹ کلب کی ٹیمیں میں شامل ہیں.
پی ایچ اے کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہر سال کروایا جائے گا،کلین اینڈ گرین مشن کے ساتھ ساتھ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے،
ٹورنامنٹ کے انعقاد کو حکومت کی بجائے سپانسرز نے یقینی بنایا ہے،حکومت کے خزانے سے کوئی رقم بھی خرچ نہیں کی گئی،افتتاحی تقریب کا آغاز پوٹھوہار گراؤنڈ میں تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی پیش کی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس کے بعد ٹورنامنٹ کی خوبصورت ٹرافی کی بھی رونمائی کی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر مسعود انور کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنا پی ایچ اے کا ایک احسن اقدام ہے،نوجوانوں کو صحت افزا سہولیات اور کھیلوں کے مواقع فراہم کر کے ان کی بہترین افزائش کی جا سکتی ہے،بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ڈی جی پی ایچ اے مبارکباد کے مستحق ہیں.
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پی ایچ اے راولپنڈی کے عوام کو خوبصورتی اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے،چاہتے ہیں راولپنڈی کی عوام کی بہترین خدمت کریں،راولپنڈی کے لوگوں کو کھیلنے اور کھیل دیکھنے کے بہترین موقع فراہم کریں گے،رمضان میں ایونٹ کے انعقاد کا مقصد یوتھ کو انگیج کرنا تھا،انھوں نے مزید کہا کہ پارکس میں سپورٹس کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں،امید کرتے ہیں کہ عوام اس طرح کی ایکٹیوٹیز کے انعقاد میں پی ایچ اے کی حوصلہ افزائی کرے گی،شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،
ڈی جی پی ایچ اے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ راولپنڈی شہر کو پنجاب کا سب سے خوبصورت شہر بنا کر دم لیں گے۔