چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل سمیت مختلف منصوبوں پر اجلاس میں بریفننگ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اے ڈی بی کے وفد کی بزریعہ ذوم میٹنگ میٹنگ میں ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ اور ڈی جی ریسورس شکیل احمد سمیت سنئیر افسران کی شرکت ملاقات میں اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل سمیت مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا بریفننگ میں بتایا کہ اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل کی پری فزیبلٹی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل کی تفصیلی فیزیبلٹی کا آغاز کیا جا رہا ہے، اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل منصوبے کو بی آر ٹی اور اسلام آباد کی الیکٹرک بسوں کے ساتھ منسلک کیا جائےانٹر سٹی بس ٹرمینل منصوبے میں الیکٹرک بسوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر کو بھی شامل کیا جائے گا چیئرمین سی ڈی اے کی انٹر سٹی بس ٹرمینل منصوبے کے کام کو مرحلہ وار جلد پایہ تکمیل پہنچانے کی ہدایت .

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد انٹر سٹی بس ٹرمینل کے قیام کے حوالے سے اے ڈی بی بہترین آپریشنل اور فنانشل ماڈل تیار کرے تا کہ اس سے حکومت کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی تکنیکی مشاورت اور منظوری کے بعد عملی جامہ پہنایا جا سکے ماس ٹرانزٹ ماسٹر پلان 2030 میں اسلام آباد بی آر ٹی کی توسیع، ریل کار اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری جیسے منصوبے شامل ہونگے ماس ٹرانزٹ ماسٹر پلان 2030 پر کام کا آغاز کر رہے ہیں اے ڈی بی ماس ٹرانزٹ ماسٹر پلان 2030 تیار کرنے میں تیکنیکی معاونت فراہم کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ ماس ٹرانزٹ ماسٹر پلان 2030 میں اسلام آباد بی آر ٹی کی توسیع، ریل کار اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری جیسے منصوبے شامل ہونگے اے ڈی بی نے سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہا اور سی ڈی اے کے ساتھ مل کر اسلام آباد شہر کی تعمیر وترقی کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا.