اسلام آباد(نیوز رپورٹر)سی ڈی اے بورڈ کے پانچواں اجلاس کا انعقاد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران سمیت متعلقہ افسران کی شرکت سی ڈی اے بورڈ نے کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام میں موصول ہونے والی بولیوں کی منظوری دی حالیہ نیلام عام میں 17 کمرشل پلاٹس اور 15 کمرشل دکانیں نیلام کی گئیں،مجموعی طور پر 32 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی سے سی ڈی اے کو 23.4 ارب روپے وصول ہو گئے.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اجلاس کو بریفننگ میں کہا کہ حالیہ نیلامی کی ریزرو پرائس سے تقریباً 25 فیصد زیادہ ہوئی جس میں ایک کمرشل پلاٹ کی 126 فیصد زائد اور دوسرے پلاٹ کی 58 فیصد زائد بولی وصول ہوئی جو کہ سی ڈی اے کی تاریخ میں ایک ریکارڈ کامیابی ہے سرمایہ کاروں کا اکشن میں بھرپور شرکت سی ڈی اے کی کاروبار دوست پالیسیوں اور اقدامات پر اعتماد کا عملی ثبوت ہے،ڈی ایم اے کی طرف سے لیز یا کرائے پر دی گئی کمرشل پراپرٹیز کو مارکیٹ ریٹ پر دینے کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا .
سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ڈی ایم اے کے دائرہ کار میں آنے والی کمرشل پراپرٹیز کی لیز کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کا قیام اس ضمن میں پلاننگ ونگ، فنانس ونگ اور ڈی ایم اے کے افسران پر مشتمل کمیٹی قائم سینٹورس مال سے ملحقہ پارکنگ پلاٹ پر پارکنگ پلازہ کی تعمیر پر غور کیا گیا پارکنگ پلازہ کو اس طرح ڈیزائن کیا جائے کہ اس میں زیادہ سے زیادہ پارکنگ کی سہولت موجود ہو پارکنگ پلازہ کو ریونیو جنریشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کمرشل ایریا ڈیزائن کیا جائے مزید سی ڈی اے کی فنانشل گورننس کو مزید بہتر بنانے کیلئے معتبر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرمز کو قانون کے مطابق سی ڈی اے کے پینل پر رکھنے کا فیصلہ سیکٹر I-10/4 میں پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کا پلاٹ ڈیفالٹ ھونے پر منسوخ اور مزکورہ پلاٹ آئی سی ٹی ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیویشن کو قانونی تقاضے پورے کر کے الاٹ کرنے کا فیصلہ.