راولپنڈی پریس کلب رمضان فیملی فیسٹول کا انعقاد ، بیرسٹر دانیال چودھری،اسفندیار بھنڈارا، راجہ حامد نواز، محمد عارف عباسی ،رفعت عباسی ، و دیگر کی کی بطور مہمان خصوصی شرکت

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)نیشنل پریس کلب نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس برس بھی اپنے ممبران اور انکی فیملیز کیلئے رمضان فیملی فیسٹول کا انعقاد کرکے دل جیت لئے،رمضان فیملی فیسٹول کا آغاز کیمپ آفس راولپنڈی سے کیا گیا جہاں ہونے والے پہلے پروگرام میں ممبران اور انکی فیملیز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چودھری، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اسفندیار بھنڈارا، راجہ حامد نواز، سابق ایم پی اے محمد عارف عباسی اور دیگر مہمانوںنےممبران این پی سی کی خوشیوں میں شرکت کرکے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے،قلیل وقت میں بہترین انتظامات کرنے پرپروگرام میں شرکت کرنے والےشرکاء کا صدراین پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیّر علی اور فنانس سیکرٹری وقار عباسی سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین،رمضان فیملی فیسٹیول کا اگلا پروگرام مورخہ 25 مارچ بروز منگل کو این پی سی اسلام آباد میں منعقد ہو گا.

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس برس بھی اپنے ممبران اور انکی فیملیز کیلئے رمضان فیملی فیسٹول کا آغاز کیمپ آفس راولپنڈی سے کیا ،نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں نے اس سال بھی صحافیوں کے بچوں میں رمضان کی برکتیں اور عید کی خوشیاں تقسیم کرکے ناممکن کو ممکن بنایا ، نیشنل پریس کلب کے انتخابی نتائج 20 مارچ کو مکمل ہوئے تو دوسرے روز سے ہی کچھ صحافی حضرات اور ان کے بچوں کی کالز موصول ہونا شروع ہو گئیں کہ انکے رمضان گفٹ اور عیدی کا کیا بنے گا، دوسری طرف ماہ رمضان میں تھکا دینے والی دو ہفتے کی الیکشن کمپین ، اعصاب شکن پولنگ ڈے اور صبر آزما انتخابی نتائج کا اعلان سننے کے بعد سب عہدیدار تھکاوٹ کی وجہ سے نیم بیہوشی کی حالت میں نظر آتے تھے .

جبکہ اکثر عہدیداروں کے بچوں کی طرف سے “ دھمکی آمیز “ پیغامات مل چکے تھے کہ اب گھر میں افطاری اور عید شاپنگ کیلئے وقت نکال لیں، اس سے بھی اہم بات یہ کہ پریس کلب کے پاس رقم بھی موجود نہیں تھی جس وجہ سے یہ لگتا تھا کہ اس سال صحافیوں کے بچے پریس کلب کی جانب سے رمضان و عید گفٹ سے محروم رہیں گے، ان حالات میں 20 مارچ کو نومنتخب عہدیداروں نے اپنے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ وقت کی کمی اور وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود “ رمضان جرنلسٹ فیملی فیسٹیول ضرور منایا جائے گا اور پہلا پروگرام 23 مارچ کو راولپنڈی پریس کلب میں ہو گا،سب لوگ حیران تھے کہ وسائل کہاں سے آئیں گے ؟ انتظامات کیسے مکمل ہوں گے لیکن پھر جب 23 مارچ کو راولپنڈی پریس کلب کے لان میں موجود ننھے فرشتوں اور معصوم پریوں یعنی صحافیوں کے سینکڑوں بچوں میں سے ہر کسی کو تلاوت یا نعت رسول مقبول کے بعد ایک ہزار روپے نقد انعام ملا تو بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ کر ہر صحافی کے لبوں پر ویلڈن اظہر جتوئی صدر ، نیّر علی سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس وقار عباس و ٹیم این پی سی کے جملے تھے.

این پی سی کی قیادت نےتقریب میں شریک ہو کر اسے چار چاند لگانے پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چودھری، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اسفندیار بھنڈارا، راجہ حامد نواز، سابق ایم پی اے محمد عارف عباسی اور دیگر مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے،رمضان فیملی فیسٹیول کا دوسراپروگرام مورخہ 25 مارچ بروز منگل کو این پی سی اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔