چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ کی وفات پر سی ڈی اے مزدور یونین کا اظہارتعزیت۔

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیدعاصم منیرکی والدہ ماجدہ کی وفات پر ان کے ایصال ثواب کے لیے مرکزی یونین آفس میں تعزیتی اجلاس اورنگزیب خان کی زیرصدارت منعقدہواجس میں سی ڈ ی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ مرزاسعیداختر،اظہارعباسی،ملک محمد عاصم،صوفی محمودعلی،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،اسدمحمود،چوہدری طارق گجر،محمد سرفرازملک،شفیع اللہ خان،صفدرعباسی،ملک محمد اسلم سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے مرحومہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،تعزیتی اجلاس میں اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے.