بجلی پیکج خوش آئند ،رئیل اسٹیٹ سیکٹر بھی ریلیف کا منتظر ہے:چوہدری مظہر

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین فارن ڈیلیگیشن کمیٹی و ڈپٹی کنونئیر ڈیلیگیشن کمیٹی ایف پی سی سی آئی چوہدری مظہر نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی طرف سے پیکج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے قیمتوں میں کمی کیساتھ بجلی پیکج خوش آئند ہے،رئیل اسٹیٹ سیکٹر بھی ایسے ہی پیکج کا منتظر ہے کیونکہ ٹاسک فورس کی تجاویز وزیراعظم کو موصول ہوچکی ہیں بس ان کا اعلان باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین اور انڈسٹریز کو بجلی قیمتوں میں ریلیف ملنا روشن مستقبل کی نوید ہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری اور معاشی ٹیم سب نے بہترین کام کیا ہے اور اس کیلئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی قیمتیں گھریلو صارفین کیساتھ ساتھ کاروباری لوگوں کیلئے بھی مسائل پیدا کر رہی تھیں،گھریلو صارفین اور انڈسٹری کیلیے بجلی کی قیمتوں میں کمی ،آئی پی پیز ، پیٹرولیم ریلیف،کیپٹو پاور پلانٹس پر ٹیکسز اور دیگر اقدامات ایسے ہیں جو معاشی بحالی کی راہ ہموار کریں گے.