راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے شہر بھر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی سجاوٹ اور خوبصورتی کا کام جاری ہے،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر پی ایچ اے نے راول پارک میں خوبصورت ،رنگ برنگے پھول پودوں سے سجاوٹ کا کام سر انجام دیا ہے،جس سے راول پارک کے حسن میں اضافہ ہوا ہے،عوام کی جانب سے راول پارک کی سجاوٹ اور خوشنمائی دیکھ کر پی ایچ اے کے اقدامات کو سراہا گیا، پی ایچ اے کی جانب سے راول پارک سمیت راولپنڈی کے دیگر تفریحی مقامات و پارکس کی خوبصورتی اور دیکھ بھال کا کام پی ایچ اے کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے.
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت اور تفریح کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،راولپنڈی کو خوبصورت اور سر سبز بنانے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں،
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے مزید کہا کہ پارکس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے پی ایچ اے کا عملہ تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے،چاہتے ہیں کہ عوام کو شہر میں ایک بہترین اور سرسبز ماحول فراہم کریں،شجرکاری مہم بھی زور و شور سے جاری ہے جس سے ہم محولیاتی آلودگی کو کم کر سکتے ہیں.