پراپرٹی نامہ گروپ کے دورہ آذربائیجان پرہوٹلنگ کے پراجیکٹس کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

اسلام آباد۔۔چیف ایگزیکٹو پراپرٹی نامہ محمد اسماعیل کا دورہ آذربائیجان کے دوران منسٹری آف ٹورازم اور منسٹری آف کامرس کے ساتھ ملاقاتیں، پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر بھی دستخط کیے گئے جو 20 ملین ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ ہوگا ۔اس موقع پر محمد اسماعیل نے کہا کہ یہ قدم پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاحت، ہوٹلنگ اور مشترکہ ترقی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔ہمارے پراجیکٹس عمر ریزیڈنسیز مری اور عمر شیلے مری میں جدید سہولیات سے آراستہ 4 اسٹار ہوٹلز پر عملی کام کا آغاز ہوگا۔ ہمارا ویژن ملکہ کوہسار مری اور گلیات کے حسین مقامات پر عالمی معیار کی رہائشی و سیاحتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔پراپرٹی نامہ گروپ سیاحت ،ترقی ور سرمایہ کاری کا ایک روشن مستقبل ہے اس سے انشاء اللہ ہمارے پراجیکٹس عمر ریزیڈنسیز اور عمر شیلے کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو بے حد فائدہ ہو گا انہیں نہ صرف منافع بخش سرمایہ کاری کا موقع ملے گا بلکہ وہ پاکستان کی سیاحتی ترقی کا حصہ بھی بنیں گے۔