ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سید علی رضا کی زیر صدارت پرفارمینس ایویلیوایشن کانفرنس کا انعقاد۔

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایم ڈی نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن سید علی ناصررضوی کی زیر صدارت پرفارمنس ایویلیوایشن کانفرنس کا انعقاد،کانفرنس کے دوران فاﺅنڈیشن کے زیرانتظام تمام ذیلی اداروں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا گیا،جبکہ موثر حکمت عملی کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت،تعلیمی نظام سمیت سکیورٹی سروسز اور ہاﺅسنگ پراجیکٹس کے معیار کو بہتربنانے سمیت مختلف نئے ٹاسکس بھی تفویض، مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت پرفارمنس ایویلیوایشن کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن کے تمام ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی،اس دوران ایم ڈی سید علی ناصررضوی نے نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن کے زیرانتظام تمام ذیلی اداروں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا،جن افسران نے تفویض کردہ ذمہ داریوں میں کوتاہی کا مظاہرہ کیا ان سے وضاحت طلب کی.

اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹراین پی ایف ایجوکیشن سسٹم کو تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیمی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی ،اسی طرح ایم ڈی نے نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن سکیورٹی سروسز کی اپ لفٹنگ کے احکامات بھی جاری کئے اور کہا کہ تمام سکیورٹی ممبرزکو اپنے متعلقہ لائنز میں ٹریننگ مہیا کرنے سمیت جدید حفاظتی اصولوں پر مبنی ترتیب فراہم کی جائے،انہوں نے ہاﺅسنگ سوسائٹیز میںاینٹی انکروچمنٹ یونٹس کو مزید فعال بناتے ہوئے انکی اپ لفٹنگ کی ہدایت کی،اسی کے ساتھ E-11 اورO-9 ہاﺅسنگ سوسائیٹز میںمزید بہتر سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ اسکی تزئین و آرائش کیلئے 06 دن کا وقت دیا، ایم ڈی سید علی ناصررضوی نے ڈائریکٹر ہاﺅسنگ کو زیر تعمیر ہاﺅسنگ سوسائٹیزمیںترقیاتی کام کو مزید تیز کرنے سمیت روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ جمع کے احکامات جاری کئے،ڈائریکٹر ایگری بزنس کو نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن کے مختلف ایگری بزنسز کو مزید فعال بناتے ہوئے ان سے زیادہ سے زیادہ مالی فوائد حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی،ایم ڈی نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن نے مزید کہا کہ ایم ڈی سے لے کر نیچے سٹاف تک تمام افسران کی کارکردگی کو مزید موثربنانے کیلئے KPIsمونیٹرنگ میکنزم کو مزید فعال کیا جائے۔