آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس کے آپریشنل کمانڈرز کی کمانڈ کانفرنس۔

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس کے آپریشنل کمانڈرز کی کمانڈ کانفرنس کانفرنس میں تمام آپریشنل کمانڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،آئی جی اسلام آباد کی خدمت خلق کے جذبے سے ڈیوٹی دینے، عوام دوست پولیسنگ کرنے کی ہدایت،آئی جی اسلام آباد کی قتل کے تین بڑے کیسز مختصر عرصے میں حل کرنے پر ٹیموں کو شاباش، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس کے آپریشنل کمانڈرز کی کمانڈ کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں تمام ڈویژنل ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اورایس پیز نے شرکت کی،کمانڈ کانفرنس میں تمام آپریشنل کمانڈرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے افسران کو خدمت خلق کے جذبے سے ڈیوٹی دینے، عوام دوست پولیسنگ کرنے کی ہدایت کی جبکہ قتل کے تین بڑے کیسز مختصر عرصے میں حل کرنے پر پولیس ٹیموں کی کاکردگی کوسراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ،ان کیسز کو بروقت ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے پولیس ٹیموں نے تین صوبوں کے 9 اضلاع میں 129 ریڈز کئے، بہترین فرائض کی انجام دہی پر آئی جی اسلام آباد نے ایک ٹیم کے لئے 50 لاکھ، ایک کیلئے 25 لاکھ اور تیسری ٹیم کے کئے 15 لاکھ روپے انعامات کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی استعداد کارکو مزید بڑھانے کیلئے ٹریننگ کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جائے، اسلام آباد پولیس پرعزم ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں لاءاینڈ آرڈرسمیت سکیورٹی کی صورتحال کے دوران اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت آخری حد تک کرے گی،انہوں نے تمام آپریشنل کمانڈرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ماتحت ٹیموں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی کو یقینی بنائیں،تمام کمانڈرز سخت محکمانہ احتساب کے ساتھ جوانوں کی ویلفئیر کا بھی خاص خیال رکھیںاور انہیں روزانہ کی بنیادوں پر بریف کریں