اسلام آباد(نیوز رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اسلام آباد نے پارک روز اینڈ جیسمین گارڈن میں سی ڈی اے کے انوائرمنٹ ونگ کی جانب سے لگائی گئی “فلاور اینڈ برڈز” نمائش 2025 کا دورہ کیا جہاں پر انکو فلاور اینڈ برڈز نمائش 2025 کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی. بریفننگ میں بتایا گیا کہ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے نے جو نمائش منعقد کی اسمیں نہ صرف ہزاروں لوگوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کی بلکہ لاکھوں روپے کے پھول، پودے اور برڈز خریدنے کے علاوہ سی ڈی اے کی فلاوہ اینڈ برڈز نمائش 2025 کو بےحد سراہا. شہریوں کی بھرپور شرکت اور دلچسپی کے ساتھ دارالحکومت کے شہریوں کی کثیر تعداد موسم بہار کے انمول پھولوں سے بھرپور لطف اندوز بھی ہوئی.
بریفننگ میں بتایا گیا کہ پھولوں کی نمائش میں ملک بھر سے لائے گئے رنگ برنگے پھولوں کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے غیر ملکی نایاب پرندے بھی نمائش میں لائے گئے ہیں ، اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اس قسم کی نمائشوں کو ہر سال باقاعدگی سے منعقد کئے جانے کے علاوہ اسکے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اسلام آباد کے تمام بڑے پارکس میں پھلوں اور خوبصورت درختوں اور پرندوں کی نمائش منعقد کی جائیں اسکے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیاں بھی باقاعدگی کے ساتھ منعقد کی جائیں تاکہ شہریوں کو معیاری اور منفرد تفریحی مواقع میسر آسکیں ، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سی ڈی اے نے طرف سے مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ نئی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت، کشادگی، گرین بیلٹس، میڈین سٹریپس اور بڑے انٹرچینجز کی تعمیر کے ساتھ خوبصورت اور ماحول دوست پودوں اور دلکش پھولوں کے زریعے انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں. انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی دلچسپی کے حامل منصوبوں کو فروغ دیا جائے.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے موسم گرما کے دوران مختلف مقامات پر پھول لگانے اور بیج بونے کے کام کو تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کیں. انہوں نے کہا میڈین سٹریپس اور گرین بیلٹس کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے کام کیا جائےچیئرمین سی ڈی اے نے ممبر انوائرمنٹ طلعت گوندل کی نگرانی میں انوائرمنٹ ونگ کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں اسی جذبہ اور محنت سے اپنا کام سر انجام دیتے رہیں گے جس سے اسلام آباد کی خوبصورتی اور ماحول دوست پودوں اور پھولوں سے مزید اضافہ ہوگا.