اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پہلگام واقعہ اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جیسے اقدامات واضح کرتے ہیں کہ بھارت مودی حکومت کی قیادت میں جارخیت اور جنگی عزائم کے راستے پر گامزن ہے۔ اس کا بڑھتا ہوا دفاعی بجٹ اور اشتعال انگیز بیانات اس خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہیں، لیکن مودی سرکار پاکستان پر حملے کی جرأت نہیں کر سکتی۔اس کی وجہ پاکستان کا ناقابلِ تسخیر ایٹمی و دفاعی نظام ہے، جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جرأت مندانہ وژن کا نتیجہ ہے، اور پاک فوج دشمن کی ہر سازش کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
