آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن نے پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے ساتھ الحاق کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن نے پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے ساتھ الحاق کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ملک بھر کے پیرامیڈیکل ملازمین کی PWF میں شامل ہونے سے پاکستان ورکرز فیڈریشن مضبوط ہوگئی تفصیلات کے مطابق ال پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے وفد نے پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کےمرکزی صدر شوکت علی انجم اور مرکزی جزل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین سے خصوصی ملاقات کی۔ اور چوہدری محمد یاسین کو سی ڈی اے ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا .

کہ پاکستان بھر کے محنت کش اور ملازمین قائد مزدور چوہدری محمد یاسین کے قیادت میں مزدور وملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کےلئے مشترکہ جدوجہد کرینگے اور پنشن اصلاحات کے نام پر پنشن سے کٹوتی۔ بھرتیوں میں سنز کوٹہ پر ملازمین کے بچوں کی تعیناتی کا خاتمہ و دیگر مسائل کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جائے گا۔ ال پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن نے اس موقع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے فیڈریشن کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا ال پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے وفد کی سربراہی فیڈریشن کے صدر شرافت اللہ یوسفزئی نے کی جبکہ دیگر قائدین سراج الدین برکی مرکزی سرپرست اعلی۔

پرویز خان مرکزی سینئر وائس چیئرمین۔فضل قیوم مرکزی فنانس سیکرٹری۔ سمیع الرحمن مرکزی وائس چیئرمین۔جبکہ جوہر علی صوبائی چئیرمین پراونشل پیرامیڈیکل میڈیکل ایسوسی ایشن۔سینئر نائب صدر تاج محمد۔ فضل حکیم نائب صدر۔اور شمس التاج ایڈیشنل جزل سیکرٹری پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی سرپرست اعلی شوکت علی کیانی بھی موجود تھے.