نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد کی نامور لیبارٹریز ہاسپٹلز اور دیگر ہیلتھ و میڈیکل کے اداروں نے بھرپور شرکت کی اور جڑواں شہروں کے صحافیوں اور ان کی فیملیز کے فری بلڈ، شوگر، یورک ایسڈ ٹیسٹ فری ڈاکٹر چیک اپ اور آنکھوں کے معائنہ سمیت دیگرمیڈیکل کی سہولیات فراہم کیں، اس موقع پر صدر این پی سی اظہر جتوئی قائم مقام سیکرٹری شیراز گردیزی نے میڈیکل کیمپ میں این پی سی ممبران کو سہولیات فراہم کرنے والے اداروںکا شکریہ ادا کرتے ہوئے.

یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،تقریب سےایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشن کے چیئرمین سعید جان مروت اور صدر سجاد ملک اور جنرل سیکرٹری عبدالوحید باگڑی نے بھی خطاب کیا، تقریب کی نظامت کے فرائض این پی سی کی جوائنٹ سیکرٹری سحرش قریشی نے سرانجام دیئے، تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کو سرٹیفیکیٹس، سوئنیرز اورگفٹ پیش کئے گئے، میڈیکل کیمپ میں سروسز فراہم کرنے والے اداروں میں شفا کیئر، ابن سینا لیب.

بائیو کیئر لیب، ڈی اے ایچ اے، سید انٹرنیشنل ہسپتال، کیپیٹل ڈائگناسٹک ، شفائے نور، شاہین لیب اور زاہد آئی کیئر شامل تھے، اس موقع پر آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، فنانس سیکرٹری گلزار خان، ممبر ان گورننگ باڈی این پی سی اظہار الحق خان نیازی، تنویر شہزاد، جعفر علی بلتی، نوید احمد شیخ،سمیت صحافیوں کی کثیر تعد موجود تھی۔