اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک گروپ نے اپنی اجاری داری کر رکھی ہے ایک کارڈ جو حاجی خورشید کی جانب سے دیا جاتا ہے اس کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جاتا. بلند خان

راولپنڈی( عرفان الحق )اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی ڈرائیوروں نے پارکنگ گاڑی نہ کھڑی کرنے دینے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، انتظامیہ اور متعلقہ حکا م سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہمیں بے روزگار ہونے سے بچایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ٹیکسی ڈرائیوروں نور خان، بلند خان اور جاوید اقبال اور دیگر نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈرائیوروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

نور خان، بلند خان نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک گروپ نے اپنی اجاری داری کر رکھی ہے ایک کارڈ جو حاجی خورشید کی جانب سے دیا جاتا ہے اس کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جاتا جبکہ یہ کارڈ سول ایوی ایشن اور ای ایس ایف کا کام ہے جبکہ ایک گروپ کی طرف سے کارڈ کے عوض پیسوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے ۔پریس کانفرنس کے دوران نور خان نے بتایا کہ “ہم قانونی طور پر ٹیکسی ڈرائیور ہیں، لیکن ایک گروپ ایئرپورٹ سے مسافر اٹھانے نہیں دیتا۔ اگر کوئی ڈرائیور مسافر لینے کی کوشش کرے تو اسے باہر نکال دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ ایریا میں مخصوص گروہوں کو اجارہ داری ہے،جو صرف اپنے کارڈ والے ڈرائیوروں کو کام کرنے دیتے ہیں جبکہ ان کے کارڈ والوں کی پرانی ٹیوٹا گاڑیاں بغیر روٹ پرمٹ کے ہیں اسی طرح ان کی پاسنگ رپورٹ بھی نہیں ہے ہم سیکرٹری آر ٹی اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ روٹ پرمٹ اور پاسنگ چیک کی جائے۔

بلند خان نے کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ حکام کو آگاہ کر چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ “ہمیں مجبوراروزی کمانے کے لیے خطرہ مول لینا پڑتا ہے۔ کارڈ جاری کرنا انتظامیہ اورسو ل ایوی ایشن کا کام ہے ،”جاوید اقبال نے حکومتِ وقت اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایوی ایشن نے اقدامات نہ کیے تو ٹیکسی ڈرائیورکو احتجاج کرنے پرپر مجبور ہوں گے۔ڈرائیوروں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیرِاعظم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لیں اور تنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ ٹیکسی ڈرائیور عزت کے ساتھ اپنا روزگار کما سکیں۔