راولپنڈی(سٹٍاف رپورٹر )ڈاکٹر رفاقت کے جواں سال بیٹے کی شہادت پر ابھی تک انصاف نہ ملنے پر تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے انتظامیہ کو ایک بار پھر خبردار کیا کہ انصاف کے تقاضے پورا کرتے ہوئے مجرموں کو فوراگرفتار کیا جائے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظا میہ پر ہو گی۔اور انتظامیہ کو خبر دار کیا کہ عاصم رشید ٹوٹی جو کہ فائرنگ ٹیم کا ہیڈ تھا اور محمد رضوان جانو جس کا فائر لگا اور انکے مددگار احتشام شیخ اور عمر ذوالفقار کو فالفور گرفتار کیا جائے ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ہوش کے ناخن لے اور مجرموں کو فورا گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائے۔
انصاف کے حصول تک احتجاج جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارڈاکٹر خالد جنجوعہ ، ڈاکٹر وقار آفتاب ملک، ڈاکٹر انجم حسن،ڈاکٹر ریاض بلوچ ،سحر بلوچ اور دیگر نیڈاکٹر رفاقت کے ہمراہ راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرزایکشن کمیٹی نیا س بات کا اعادہ کیا کہ ڈاکٹر رفاقت کے جواں سال بیٹے کی شہادت پر ابھی تک انصاف نہ ملنے پر تشویش ہے اور آئندہ کے ایکشن کے لئے مزید عہدیداران کا اعلان کیا گیا ۔جس کے مطابق سرپرست اعلی،ڈاکٹر وقار آفتاب ملک اور سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر محترمہ انجم حسن چیرمین ڈاکٹر خالد جنجوعہ صدر ، ڈاکٹر عبدالنعیم میاں وائس پریذیڈنٹ، ڈاکٹر انیس الرحمان بھٹہ، ڈاکٹر محمد اکرم راجہ، ڈاکٹر محمود سندھو، ڈاکٹر احمد رحمان ملک جنرل سیکرٹری ، ڈاکٹر ریاض بلوچ ،سحر بلوچ ایگزیکٹیو ممبر فرام یو کے ، ڈاکٹر راجہ ندیم سجاد، ڈاکٹر عاصم علی ایگزیکٹیو ممبر فرام یو ایس اے ،ڈاکٹر معظم علی،ایگزیکٹیو ممبر فرام کیلی فورنیا ، ڈاکٹر محمد اجمل، ایگزیکٹیو ممبر فرام یو اے ای ، ڈاکٹر سید حسنین علی جوہرایگزیکٹیو ممبر فرام اسٹریلیا، ڈاکٹر عامر گیلانی ایگزیکٹیو ممبر فرام کویت ،ڈاکٹر غلام مصطفے خواجہاور اس کے علاوہ آر ایم سی 13 بیچ کے تمام ڈاکٹر صاحبان اس ایکشن کمیٹی کے ممبرز ہونگے۔
ان سب کی پشت پناہی کرنے والے لینڈ مافیا کے سربراہ شوکت عزیز بھٹی اور ڈاکٹر سرمد کیانی کو خبر دار کیا جاتا ہے کہ ظالم کا ساتھ نہ دیں۔انہوںنے میٹرو سٹی کی انتظامیہ ملک شہر یار مسعود کو بھی متنبہ کیا کہ وہ بھی مظلوم کا ساتھ دیں۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ ایکشن کمیٹی نے متفقی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ سب سے پہلے مرحلے پر احتجاجی بینرز لگا کر وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے داد رسی کی اپیل کی جائے گی۔دوسرے مرحلے میں بی بی ایچ ہسپتال احتجاج بند کر دیا جائے گا۔تیسرے مرحلے پر راولپنڈی کے تمام ٹیچنگ ہسپتال بند کر دئیے جائیں گے۔اور اگر پھر بھی خدانخواستہ مظلوم ڈاکٹر رفاقت کو انصاف نہ ملا تو ، احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب میں پھیلا دیا جائے گا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے کہا کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور مجرموں کو فورا گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائے۔ آخر میں کمیٹی نے وائی ڈی اے، پی ایم اے اسلام آباد اور پی ایم اے راولپنڈی کا ظلم کے خلاف ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔