پوزیشن ہولڈرز طلباء میں لیب ٹاپ ،ٹیبلٹ ,کیش انعامات اور لاکھوں روپے کے سکالرشپ سرٹیفکیٹ تقسیم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اوپن کیرئیر ٹیلنٹ ہنٹ سکالرشپ ٹیسٹ ترامڑی اور بہارہ کہو میں چار سو سے فیڈرل بورڈ میٹرک کا امتحان دینے والے طلباء نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار, ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر ،ڈپٹی ڈائریکٹر کیرئیر اکیڈمیز بورڈ آف ایجوکیشن ( کیب) امتیاز احمد شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سالم العزام ،پرنسپل آئی سی سی کیانی روڈ کالج سیکشن بہارہ کہو محمد عدنان عباسی, پرنسپل ائی سی سی غوری گارڈن سمیع اللہ, پرنسپل ائی سی سی علی پور لہتراڑ روڈ کیمپس امجد خان نیازی ، پرنسپل ائی سی سی ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ کیمپس افراز عباسی, پرنسپل ائی سی سی میٹرک سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو احسن سعید, اساتذہ,اور والدین کی شرکت ۔

پوزیشن ہولڈرز طلباء میں لیب ٹاپ ،ٹیبلٹ ,کیش انعامات اور لاکھوں روپے کے سکالرشپ سرٹیفکیٹ تقسیم, مقررین نے اہداف کے تعین, اہداف کے حصول کی منصوبہ بندی سمیت کیرئیر کونسلنگ پر گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ طلباء 5 مئی فرسٹ ایئر کے لیے اکیڈمی جوائن کریں۔وسط اگست میں کالج شروع ہونے سے پہلے پہلے ان کا نصف نصاب مکمل کر لیا جائے گا۔جس سے کالج میں نصاب کی دہرائی ہوگی۔دو دفعہ اکیڈمی میں نصاب مکمل اور ایک دفعہ کالج میں ہونے سے فیڈرل بورڈ میں ان کے نتائج شاندار نکلیں گے۔

ٹیسٹ تقاریب میں سینکڑوں طلباء کا حصہ لینا خوش آئند ہے۔ آسلام اباد کیریئر کالج کے ملک میں 100 سے 200 برانچز اور فرنچائزز کھولنے کے لیے پیشرفت تیزی سے جاری ہے۔کیریئر کالج غریبوں, پوزیشن ہولڈرز, اور یتیم بچوں میں کروڑوں روپے سالانہ سکالرشپ دے رہے نظریہ کیریئر کالج کی سوچ اور نظریہ محنت اور ایمانداری ہے۔ جو ملک کے لیے محنتی اور ایماندار افراد اور قیادت تیار کر رہا ہے۔ کیرئیر کالج اور کیرئیر اکیڈمی طلباء کے مستقبل کو محفوظ اور کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتے رہتے ہیں۔