اسلام آباد (نیوز رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کا ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ہیڈ کوارٹرز کا اچانک دورہ ایمرجنسی اور ہنگامی حالات میں تیاریوں کا جائزہ لیا ،اس موقع پر ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود بھی ان کے ہمراہ تھے . ایمر جنسی اینڈ ڈیزاسٹر ز ہیڈ کوارٹرز آمد پر انہیں ایک جامع فائر اینڈ ریسکیو مشق، عوام کو ایمرجنسی میں آگ سے بچاؤ کے سامان کا مشاہدہ کرنے کے علاوہ فائر فائٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ فائر فائٹرز اپنی قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈال کر نہ صرف خطرات کی زد میں انے والے عوام کی قیمتی جانوں کو بچانا اور املاک کے تحفظ کے لئے تیار ہیں سی ڈی اے فائر فائٹرز کی خدمات ،انکی تربیت اور آگ پر قابو پانے کی صلاحیتوں کے علاوہ انہوں نے مشکل حالات میں جانیں اور املاک بچانے کیلئے فائر فائٹرز کی بے لوث کوششوں کو سراہا ، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تیاریاں اور صلاحیتں بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں.
انہوں نے کہا ہنگامی حالات میں عوام کے تحفظ کیلئے سی ڈی اے نے عالمی معیار کی فائر فائٹنگ فورس تشکیل دی ہے اس موقع پر چیئر مین سی ڈی اے نے عوامی آگاہی کی اہمیت پر بھی زور دیا ، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ فائر کی تمام ضروری وسائل اور تربیت فراہم کئےجائیں گے تاکہ وہ ایمرجنسی اور ہنگامی حالات کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں ، چیئرمین سی ڈی اے نےفائر فائٹرز کو عوام اور املاک کی حفاظت کرنے پر فائر فائٹرز کے کردار کو سراہا .