اسلام آباد (سٹٍاف رپورٹر)نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر اظہر جتوئی کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں عید الالضحیٰ فیملی فیسٹیول اور سمر کیمپ کے انعقاد کےحوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ کلب کے انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوص کرتے ہوئے اس کے ماحول کو خوشگوار اور خاندان دوست بنانے کے لیے رولز تشکیل دینے اور ان پر سختی سے عملدرآمداور انتظامی کمیٹیاں بنانے کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی .
اجلاس میں قائم مقام سیکرٹری شیراز گردیزی ، فنانس سیکرٹری وقار عباسی ، سینئر نائب صدر احتشام الحق ، نائب صدر سید ظفر ہاشمی ، نائب صدر شاہ محمد ، نائب صدر سحر اسلم ، جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھاگٹ جبکہ اراکین گورننگ باڈی اظہارالحق خان نیازی ، عامررفیق بٹ ، احمد منصور ، زین ہاشمی ، تنویر شہزاد ، راجہ ماجد افسر، شکیل اعوان ، عاصم جیلانی ، فائزہ شاہ کاظمی اور آسیہ کوثر نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید قربان فیملی فیسٹیول عید کے تینوں دن این پی سی ممبران کے اہل خانہ کے لیے ان کے شایان شان عشایئے کا اہتمام کیا جائے گا .
جبکہ اس موقع پرممبران اور انکی فیملیزکی تفریح کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔صدر اظہر جتوئی نے اجلاس کو بتایا کہ عید قربان پر فیملی فیسٹو ل کا انعقاد کیا جائے گا ، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران صحافیوں کے بچوں کے لیے سمر کیمپ کے انعقاد کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا .
اجلاس میں پریس کلب کے انتظامی امور کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور بعض ممبران کی جانب سے سوشل میڈیا پر یس کلب سے متعلق پوسٹیں شیئر کرنے کی مذمت کی گئی اور ایسی حرکات کو کلب کا وقار مجروح کرنے اور عوام میں اس کا منفی تشخص ابھارنے کے مترادف قرار دیا گیا ، اجلاس کے شرکا کی جانب سے ایسی حرکات کی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر زور دیا گیا ، اجلاس میں متفقہ طور پر اس بات کی منظوری دی گئی.
کہ جلد ازجلد پریس کلب سے متعلق قوائد و ضوابط تشکیل دیئے جائیں اور ان پر بلا تفریق سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، کلب کے قواعد و ضوابط کی تیاری کے لئے نائب صدر سید ظفر ہاشمی کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں عید سے قبل ممبران نیشنل پریس کلب کے لئے ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر کیمپ لگانے اور سائبر سیکیورٹی اور فری لائسنسنگ کی ورکشاپس کرا نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔قبل ازیں صدر این پی سی اظہر جتوئی نے پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان کی شاندار فتح پر مسلح افواج کی قیادت اور پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اس جنگ میں ہماری افواج نے جس جرآت و بہادری سے اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دی وہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے .
دشمن اپنی اس شکست کو کبھی فراموش نہ کر پائے گا، قائم مقام سیکرٹری شیراز گردیزی نے پریس کلب کو مزید خوبصورت بنانے اور ممبران کیلئے سہولتوں کا معیار بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس کو بریف کیا اور کہا کہ ممبران کی تفریح کیلئے بہت جلد کھیلوں کے مقابلے کروائے جائینگے جن میں این پی سی کے کونسل ممبران شرکت کرینگے.