آنے والےوقت میںروڈن انکلیو سہولیات اور اپنے محل وقوع کے لحاظ سے ایسے مقام پر کھڑا ہو گا کہ جوکہ لوگوں کی سوچ سے بھی بڑھ کر ہے ، لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم نےروڈن انکلیو میں پانچ مرلہ پلاٹوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سوسائٹی میں دی گئی سہولیات پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والےوقت میںروڈن انکلیو سہولیات اور اپنے محل وقوع کے لحاظ سے ایسے مقام پر کھڑا ہو گا کہ جوکہ لوگوں کی سوچ سے بھی بڑھ کر ہے ،روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشدکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ پانچ مرلہ پلاٹوں کی افتتاحی تقریب کے انعقاد میں اہم کردارہے، جنہوں نے اس تقریب کیلئےپورے اسلام آباد سے 600 ڈیلر بلا کر روڈن انکلیو کا سر فخر سے سر بلند کر دیا اور یہ ڈیلرز روڈن انکلیو کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیںجو انکا سوسائٹی پر اعتماد کا اظہار ہے.

اس موقع پر روڈن انکلیو کے کنٹری ہیڈ اسد کا کہنا تھا کہ اس تقریب کی کامیابی میںڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد اسد کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا،یہ جو کوئی بھی منصوبہ بناتے ہیں اسے ہمارے لئے مسترد کرنا مشکل ہوتا ہے، انکی بہترین پالیسیوں کی بدولت ہی یہ سوسائٹی آج اس مقام پر پہنچی ہے،اسد نے تمام ڈیلرز کو اسٹیج پر بلا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا خاص طور پر نوید کیانی کو بلوا کر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوید کیانی روڈن انکلیو کے فیملی ممبر ہیں اور ان کی بہت ساری خدمات ہمارے ساتھ شامل ہیں،اپنامکان ڈاٹ کام کے چیئرمین نوید کیانی کا کہنا ہے کہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں وہ محمد راشد کی وجہ سے ہیںجنہوں نے ہمیں بہت زیادہ سپورٹ کیا یہی وجہ ہے کہ ہم آج ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انشاءاللہ آنے والےوقت میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے.

اس موقع پر روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد نے اپنی تقریر کے دوران روڈن انکلیو کے چیئرمین رحیم الدین،کنٹری ہیڈ اسد، ملک محسن خالد اور لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میںوہ انکے مشکور ہیں کہ انہوں نے مجھے محبت اور عزت دی ، ان کے علاوہ اپنی پوری ٹیم کا بہت زیادہ شکریہ ادا کرتا ہوں جن میں ولید ، احسان،برینڈ ایمبیسیڈرروڈن انکلیو محمد اشتیاق کیانی اور میڈم نگہت شامل ہیںکہ انہوں نے بہت زیادہ محنت کی ، محمد راشد کا مزیدکہنا تھا کہ وہ آنے والےوقت میں روڈن انکلیوکے الاٹیز اور ڈیلرزکو بہت ساری خوشخبریاں سنائیں گے.