اسلام آباد(سٹٍاف رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے آپریشن بُنْیان المَرْصُوص میں افواج پاکستان کی تاریخی کامیابی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے شاہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی ادائگی کے بعد یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آج بروز جمعہ ملک بھر میں افواج پاکستان کی لازوال جرات، بہادری ، شاندار کامیابی اور بھارت کو بدترین اور عبرتناک شکست دینے پر یوم تشکر منایا جارہاہے۔ فیصل مسجد کے امام نے نماز جمعہ کی خصوصی دعا میں ملک پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور پاکستان کی آرمڈ فورسز کی بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر آرمڈ فورسز کی بہادری، جرات اور مہارت کو سراہا جبکہ شہداء کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ واضح رہے یوم تشکر منانے کا مقصد پاکستان کی عظیم کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرنا پاکستانی عوام بالخصوص افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ملک میں امن، استحکام اور ترقی کیلئے انکی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھنا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا کہ آپریشن بُنْیان المَرْصُوص پاکستانی افواج کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جسمیں ہمارے بہادر جوانوں نے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس کی تعریف پوری دنیا کررہی ہے بلکہ جرات، بہادری اور پروفیشنل حکمت عملی کی کامیابی کی عظیم مثال ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے پاکستانی مسلح افواج اپنے ملک کا نہ صرف کامیابی سے دفاع کرنا جانتی ہیں بلکہ وہ دشمن کے ہر وار کو ناکام بنانے کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مظبوط اور ناقابل تسخیر ہیں ۔جب بھارت نے جارحیت کی تو پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری سے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے دئیے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تشکر کا مقصد اسی عظیم فتح کے موقع پر اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنا، شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا ہے کہ اس نے ہمیں ایک مضبوط اور نڈر فوج عطاء کی، چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نےکہا کہ آپریشن بُنْیان المَرْصُوص کی کامیابی یہ پیغام دیتی ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کے حوالے سے کسی قسم کا نہ سمجھو تہ کرے گا بلکہ دشمن کو عبرت ناک شکست دے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا کہ یومِ تشکر کا دن ہر سال منایا جائے گا تاکہ قوم اپنی مسلح افواج کی بہادر ی ، جرات اور فتح کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ ہر سال ان کی قربانیوں کو یاد کرنے کے علاوہ جنت میں اللہ تعالی ان کے درجات کو بلند کرے اس کے علاوہ اللہ کا شکر بجا لانے اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے عہدِ وفا کو دہرانے کا دن ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہماری افواج نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے، اس دن کو پورے جوش و جذبے سے منائیں اور اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کریں ، چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس نے کہا کہ افواج پاکستان سے یکجہتی اور اظہار محبت کے حوالے سے ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ یوم تشکر منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو بتانا چائیے کہ ہم نے پاکستان کتنی قربانیوں سے حاصل کیا ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو بتائیں کہ پاکستان جب حاصل کیا گیا تو اسکے لئے کتنی قربانیاں دی گئیں۔ انہوں نے کہا ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارا تن، من، دھن اپنے وطن کی خاطر قربان ہو۔ ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور جب بھی ضرورت پڑی تو کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور دشمن کو پہلے سے بھی زیادہ مؤثر انداز میں شکست دیں گے.