روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد نے عید پیکج کے حوالے سے بڑے پیکج کا اعلان کر دیا،

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد نے عید پیکج کے حوالے سے بڑے پیکج کا اعلان کر دیا،راولپنڈی اسلام آباد کے چھ سو سے زائد ڈیلرزکے ہمراہ ہونے والی ایک خصوصی تقریب کے موقع پرمحمد راشد کا کہنا ہے کہ اپنا مکان ڈاٹ کام کے چیئرمین نوید کیانی جیسے بھائی ہمارے بازو ہیں ہم ان کے ساتھ دل سے چلتے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ پوری ایمانداری کے ساتھ تمام ڈیلرز کے ساتھ چلوں گا ، انشاءاللہ تعالی میں آپ کو اس عید کے سے پہلے وہ پیکج دوں گا جوآپ کی سوچ سے بڑھ کرہوگا.

ایم ٹو مارکیٹنگ کے چیئرمین سردار نے اپنی تقریر کے دوران محمد راشدسےدرخواست کی کہوہ ڈیلرز کو بہت ہی اچھے پیکج دیں ، جبکہ پاکستان بھر سےآئے ہوئے 600 ڈیلرز نے محمد راشد سے وعدہ کیا کہ وہ انکے ساتھ پوری ایمانداری کے ساتھ چلیں گے اور ہر پلیٹ فارم پر انکے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گےاس موقع پرایم ٹو مارکیٹنگ کے چیئرمین سردار اور ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد صاحب روڈن انکلیو کے درمیان بہت سارے معاہدے بھی ہوئے،تقریب کے آخر میں پورے سال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈیلرز کو محمد راشد نے یادگاری شیلڈز سے نوازا.