راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )روزنامہ جنگ راولپنڈی متاثرین کے حوالے سے جنگ ایمپلائز یونین نے صحافتی اور میڈیا ورکرز تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی ہے جسکی سربراہی صدر آل پاکستان جنگ پبلیکیشن اینڈ پریس ایمپلائز یونین عمران فاروق بٹ کرینگے انکی کوآرڈینیٹر صحافی انیلہ محمود کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ آر آئی یو جے(رانا عظیم گروپ) کی نمائندگی صدر آر آئی یو جے طارق عثمانی،فیصل اعوان اور مدثر الیاس کیانی کرینگےآر آئی یو جے(ورکرز) کی نمائندگی صدر آر آئی یو جے (ورکرز)مظہر اقبال اور سینئر صحافی سعدیہ حیدری کرینگی،ایم ڈبلو او سے تنویر احمد، عثمان جبار اور سید ثاقب اصغر گیلانی کمیٹی میں نمائندگی کرینگے .
جبکہ ایم ڈبلیو او(شیخ وحید گروپ) سے اظہر علی قادری اور شیخ وحید نمائندگی کرینگے،رواج تنظیم سے عدنان بری اور چوہدری بدر منیر نمائندگی کرینگے،یونین آف پنجابی جرنلسٹس سے ملک عبدالجبار اور وقاص چوہدری نمائندگی کرینگے،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی متاثرین جنگ کیلئے انصاف کے حقوق اور بحالی سمیت قانونی چارہ جوئی اور دیگر آپشنز پر غور و خوض اور لائحہ عمل کو ترتیب دی گئی.