اسلام آباد کرائم ایند کورٹ رپورٹر ایوسی ایشن کے صدر مظہر شیخ انتقال کرگئے نماز جنازہ آج رات 10 بجے عید گاہ قبرستان راولپنڈی میں ادا کیا جائے گا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )اسلام آباد کرائم ایند کورٹ رپورٹر ایوسی ایشن کے صدر مظہر شیخ انتقال کرگئے ہیں گزشتہ روز ان کے دل کا بائی پاس آپریشن ہوا تھا معروف صحافی مظہر شیخ بروز اتوار 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم نے ایک روز قبل وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی اسپتال میں دل کی شریانوں کا آپریشن (بائی پاس سرجری) کروایا تھا۔ اگرچہ آپریشن کامیاب رہا تاہم اگلے ہی دن ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین عید گاہ قبرستان، راولپنڈی میں کی گئی ۔ مرحوم اپنے پس ماندگان میں بیوہ اور دو بیٹیاں چھوڑ گئے مظہر شیخ نے پاکستان آبزرور، کائنات، اساس اور جہاں پاکستان سمیت کئی اخبارات و میڈیا اداروں میں خدمات انجام دیں۔انہوں نے “خبریں” اور “چینل 5” میں تقریباً 16 سال تک خدمات سرانجام دیں۔ وہ ان صحافیوں میں شمار ہوتے تھے جو اپنی بیٹ کی اندرونی معلومات رکھتے تھے۔ چونکہ وہ سینئر ترین کرائم رپورٹرز میں سے تھے، اسی لیے انہیں متفقہ طور پر اسلام آباد کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (ICRA) کا صدر منتخب کیا گیا۔ادھر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے صحافی مظہر شیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

نماز جنازہ آج رات 10 بجے عید گاہ قبرستان راولپنڈی میں ادا کیا جائے گا ۔رابطہ نمبر 03319515362 سفیان