ملک ابراراحمدکی پارٹی کے لیے گراں قدرخدمات ہیں جسکی کی بدولت چیئرمین قائمہ کمیٹی منتخب ہونا اعزازکی بات ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود، چوہدری زاہد احمد، محمد شفیق عباسی و دیگر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور انہیں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ بننے پر مبارکباد پیش کی .

تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد، ملک وقار احمد، طارق قدوس اور دیگر معززینِ علاقہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ملک ابرار احمد کی پارٹی کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں اور چیئرمین قائمہ کمیٹی بننا ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ملک ابرار احمد مزدوروں کے حقوق کے لیے اپنی جمہوری اور اخلاقی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ملک ابرار احمد نے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سی ڈی اے ملازمین اور ملک بھر کے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے، اور ادارے کی ترقی، مزدوروں کی خوشحالی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے.