اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا تیرہواں اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا نے شرکت کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے بزریعہ زوم لنک شرکت کی ۔سی ڈی اے بورڈ کے تیرہویں اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز زیر غور لائے گئے جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کے روشنی میں پلاٹ نمبر 6، بلیو ایریا، سیکٹر جی ایٹ/ ایف ایٹ اسلام آباد کے پلاٹ کو مشروط طور پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں سی ڈی اے کی زیر التواء اپیل کے حتمی فیصلہ تک الاٹمنٹ کرنے کی منظوری دی گئی،اجلاس میں سی ڈی اے کے سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اسکی تنظیم نو کرنے کی منظوری دی گئی۔ جس کے تحت سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کی افادیت کو مزید بڑھانے، مانیٹرنگ کا نظام مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے ساتھ ساتھ شفافیت، میرٹ اور انٹرنل اکائونٹبلٹی کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
سی ڈی اے بورڈ کے تیرہویں اجلاس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی بھی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کے تحت اسلام آباد سے غیر قانونی تجاوزات، تعمیرات کا مکمل خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کو کلین، گرین اور خوبصورت شہر بنانے میں مدد ملے گی،سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں سی ڈی اے کے نان گزٹیڈ ملازمین کی ترقی کیلئے مروجہ معیار (criteria) میں ترمیم کی منظوری دی گئی،اجلاس میں سی ڈی اے ہسپتال کے پراجیکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی جو قانون کے انکی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر اپنی سفارشات مرتب کرے گی جنکی روشنی میں توسیع کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔
اجلاس میں میٹرو اور الیکٹرک بسسز کے آپریشن کے مزید موثر بنانے کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکڑک بسسز کے آپریشنز کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تھرڈ پارٹی ایلویلشن بھی کی جائے تاکہ الیکٹرک بسوں کے آپرشنز کو مزید موثر بنانے میں مدد ملنے کے علاوہ مسافروں کیلئے ای ٹکٹنگ اور اے آئی بیسڈ انٹیگریٹڈ نظام بھی متعارف کروانے میں مدد ملے گی،چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے۔ سی ڈی اے اسلام آباد میں جہاں مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی کام کروا رہا ہے وہاں عوام کی رہائشی ضرویات کو پورا کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھارہا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں ماحول کی بہتری خصوصاً ماحول دوست پودے اور درخت لگانے کے علاوہ شہر میں پارکس اور گراؤنڈ کی اپ لفٹنگنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ مزید برآں سی ڈی اے اپنے زرائع سے حاصل کردہ فنڈز ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کررہا ہے تاکہ اسلام آباد کو ایک مثالی دارالحکومت بنانے میں مدد مل سکے۔