ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ سردار یاسر الیاس کو مشیر برائے سیاحت کا قلمدان دیا گیا۔چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود، مزدور یونین کے سپریم ہیڈ مرزا سعید اختر، چیف آرگنائزر ملک محمد عاصم، سینئر رہنما اظہر خان تنولی، اظہار عباسی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک محمد سرفراز، چیف کورآرڈینیٹر چوہدری واجد گجر، سینئر نائب صدر چوہدری ابرار، ڈپٹی جنرل سیکرٹری صفدر عباسی نے سوشل میڈیا ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد کی کاروباری و سماجی شخصیت سردار یاسر الیاس کو وزیر اعظم کامشیر برائے سیاحت بننے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر قائد مزدور چودھری محمد یٰسین نے سردار یاسر الیاس کی اسلام آباد شہر کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ سردار یاسر الیاس کو مشیر برائے سیاحت کا قلمدان دیا گیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سیاحت کے فروغ اور دارالحکومت کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے وہ اہم کردار ادا کریں گے اس سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین ان کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے۔اس موقع پروزیر اعظم کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مزدور اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے مزدوروں کی خوشحالی کے لیے ہم مل کر چلیں گے۔ اسلام آباد میں باہمی مشاورت سے سیاحت کو فروغ دینے لیے مختلف فیسٹیول اور پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا تا کہ ملک میں سیاحت کرو فروغ مل سکے اور پاکستان بین الاقوامی سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز بنے۔