سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کا تاریخی اور کامیاب نیلام عام کا دوسرا روز جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کا تاریخی اور کامیاب نیلام عام کا دوسرا روز جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں۔ کمرشل پلاٹس کے نیلام عام میں سرمایہ کاروں نے بھر پور شرکت کے ساتھ مختلف پلاٹس کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ترجمان سی ڈی اے کی جانب سے پریس ریلیز میں دعوی کیا ہے کہ نیلام عام میں اب تک 8 کمرشل پلاٹس مجموعی طور پر 19.03 ارب روپے میں نیلام کئے گئے ، تفصیلات کے مطابق نیلام عام کے دوسرے دن پلاٹ نمبر 20 پٹرول پمپ کیٹگری آئی چودہ مرکز میں واقع 1.64 ارب میں نیلام کیا گیا۔ اسی طرح نیلام عام کے دوسرے دن پلاٹ نمبر 1-E واقع ایف ایلون ون کا تقریباً 25.13 کروڑ میں نیلام کیا گیا۔ جبکہ نیلام عام کے پہلے دن بلیو ایریا (جی ایٹ) کا پلاٹ نمبر 13 تقریباً 7.24 ارب روپے میں نیلام ہوا۔ اسی طرح بلیو ایریا (جی ایٹ) کا پلاٹ نمبر 14 تقریباً 4.16 ارب روپے اور بلیو ایریا (جی ایٹ ) کا ہی پلاٹ نمبر 12 تقریباً 3.60 ارب روپے میں نیلام کیا گیا۔

مزید برآں سیکٹر آئی چودہ کا پلاٹ نمبر 3-A تقریباً 74.932 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔ اسی طرح آئی چودہ مرکز کا پلاٹ نمبر 3B کو 70.932 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا جبکہ آئی چودہ مرکز کا ہی پلاٹ نمبر 10A کو 66.932 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔ سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس اور بلیو ایریا کے پارکنگ پلازہ کی دکانوں کا شاندار نیلام عام 17 جولائی تک جاری رہے گا ، نیلام عام میں سرمایہ کاروں کی بھر پور شرکت اس بات کا مکمل ثبوت ہے کہ سرمایہ کاروں نے سی ڈی اے کے زیر انتظام منعقدہ نیلام عام میں پلاٹس کی خریداری میں دلچسپی لے کے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ کمرشل پلاٹوں کی اوپن نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس اور دکانیں شفاف طریقہ کار کے مطابق سرمایہ کاری کیلئے اوپن آکشن کے ذریعے نیلام کئے جارہے ہیں۔ سہہ روزہ نیلامی میں 46 پلاٹس اور دکانیں اوپن نیلام عام کیلئے پیش کئے گئے ہیں ، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ممبر اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا اور ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ نے اوپن نیلام عام کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے تھے۔ اس کے علاوہ ممبر فنانس طاہر نعیم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں ڈی جی ریسورس، ڈی جی بلڈنگ کنڑول، ڈی جی لاء اور دیگر افسران شامل ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کی آگاہی کیلئے سی ڈی اے نے انویسٹمنٹ ایکسپو کا جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا۔ انویسٹمنٹ ایکسپو میں انوائرمنٹ ونگ، ایم سی آئی، سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے انفارمیشن سٹالز کے سربراہوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کی سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ہر قدم پر سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے فیسلییٹیشن ٹیم رہنمائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی اسلام آباد شہر کی تعمیر و ترقی، سیکٹر ڈیویلپمنٹ، روڈ انفراسکٹچر کی بہتری اور بیوٹیفکیشن پر خرچ کی جائے گی تاکہ اسلام آباد کو ایک ماڈل اور مثالی شہر بنانے میں مدد مل سکے.