سی ڈی اے مزدور یونین کی سی ایم 2479/2025پر اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) سی ڈی اے مزدور یونین کی سی ایم 2479/2025پر اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں سی ڈی اے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ کیبنٹ سے سمری کی منظوری کے بغیر سی بی اے یونین کے ساتھ مشاورت کے ذریعے سی ڈی اے ملازمین کو پلاٹ الاٹ کریں اور03 ستمبر 2025سے پہلے عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کریں۔اسی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے.

ملازمین کے پلاٹوں کی جو منظوری عدالت کے سابقہ حکم پر کابینہ سے لینی تھی اب اسکی ضرورت نہ ہے لہذا سی ڈی اے خود اپنے ملازمین کو اپنے بورڈ کی منظوری سے پلاٹ الاٹ کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاواسے ملاقات کی اور عدالت کے تفصیلی فیصلے سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ بورڈ سے منظوری لے.

کر سی ڈی اے ملازمین کی پلاٹوں کی فوری طور پر قرعہ اندازی کروائی جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے یقین دلایا کہ جلد سے جلد قرعہ اندازی کی تاریخ مقررکی جائے گی اور تمام ملازمین کو پلاٹ الاٹ کیے جائیں گے.