اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)گرین انکلیو-I، باره کہو کے متاثرہ الاٹیوں کا ایک وفد، جن کی قیادت فضلِ مولانے کی سیکرٹری ہاؤسنگ اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی وفد نے اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ منصوبے کو شروع ہوئے 15 سال گزر چکے ہیں، جبکہ تمام قسطیں مکمل طور پر جمع کروائی جا چکی ہیں، لیکن اس کے باوجود الاٹیوں کو تاحال قبضہ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی الاٹی ریٹائر ہو چکے ہیں اور کچھ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، مگر اب تک پلاٹوں پر تعمیر کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکا۔ انہوں نے اس تاخیر کا ذمہ دار متعلقہ افسران کی غفلت کو قرار دیا۔
وفد نے فوری قبضے کی فراہمی اور رہائش کی فراہمی کا مطالبہ کیا، اور ان واجبات پر لگائے گئے اضافی سرچارج کو ناانصافی قرار دیا جو کہ خود اتھارٹی کی تاخیر کی وجہ سے پیدا ہوئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس طویل تاخیر کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ڈی جی ایف جی ای ایچ اے نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ اجلاس میں اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھایا جائے گا، اور قبضے کے معاملات اور سرچارج معافی کو سنجیدگی سے زیر غور لا کر جلد حل کیا جائے گا.