اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) باباِ بلدیات چوہدری لال خان(مرحوم ) آف کوٹھہ کلاں راولپنڈی کے پوتے اور چوہدری سجاد اختر کے فرزند چوہدری خضر سجاد نے ریجنٹس یونیورسٹی لندن سے کامیابی کیساتھ ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی، تقریب کا انعقاد ریجنٹس یونیورسٹی لندن میں ہوا۔ جس میں یونیورسی کی جانب سے خضر سجاد کی کارکردگی سراہا گیا ، چوہدری خضر سجاد کی کامیابی پر کوٹھہ کلاںاور راولپنڈی کی سیاسی و سماجی اور اہلیاں علاقہ نے چوہدری آصف علی ، چوہدری جاوید اختر اور چوہدری سجاد اختر کو ان کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اہلیاں علاقہ کا کہنا ہے ، کہ باباِ بلدیات چوہدری لال خان(مرحوم ) آف کوٹھہ کلاں راولپنڈی نے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور چوہدری آصف علی نے اب علاقے میں عوام کی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے اور چوہدری خضر سجاد کی کامیابی بھی علاقے کیلئے نیک شگون ثابت ہو گی ۔