اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن سردار طاہر محمود،جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق اور سیکرٹری اطلاعات اسرار الحق مشوانی نے سی ڈی اے کی طرف سے واٹر چارجز اور سیوریج ٹیکس لگانے کے لئے عوامی سماعت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر،سیوریج چارجز میں اضافہ عدالتی فیصلے کی توہین ہوگی .
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے مطابق نہ کوئی نیا ٹیکس لگ سکتا ہے اور نہ ہی اضافہ کیا جا سکتا ہے اس لئے چونکہ ہائی کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے اس لئے عوامی سماعت بھی منعقد نہیں ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسز میں اضافہ عوامی نمائندوں اور عوامی اسمبلی کا اختیار ہے .
اس لیے سی ڈی اے عوامی فیصلے کرنے سے گریز کرے۔سیوریج اور پانی کے مسائل ہر طرف ہیں سی ڈی اے کا کام ان مسائل کو حل کرنا ہے فیسوں میں اضافہ کرنا نہیں۔ اسی لیے عوامی سماعت میں لوگوں نے اس ظالمانہ فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔