اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ) وفاقی پولیس کی جانب سےنا تجربہ کار افسران کی تعیناتیوں کے باعث وفاقی دارالحکومت میں چوری ڈکیتی اغوا سمیت دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ شہر میں ششہ سنٹر کھل گئے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ذرائع کے مطابق تجربہ کار و سینیئر افسران کو کھڈے لائن لگا کر جونیئر افسران کو من پسند سیٹوں پر تعینات دیا کر نے کا انکشاف ہوا ہےذرائع کے مطابق جب سے ایک ایس پی شعیب خان کو اسلام آباد میں ایس ایس پی آپریشن تعینات کیا گیا ہے ، شہر میں وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، ائے روز شہر میں چوری ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں کا سلسلہ روک نہ سکا بلکہ ایف سکس، سیون ،بحریہ ٹاون، ایف الیون، ایف ٹین مرکزجی الیون ، بحریہ انکلیو، سمیت ضلع بھر میں منیشات کے اڈے کھل چکے ہیں کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب سر عام فروخت ہوتی ہے ، کچھ شیشہ سنٹزز کی تو چند پولیس والے پشت پنائی بھی کرتے ہیں .
لیکن جب سے ان کی تعیناتی ہوئی ہے ایک بھی بڑے گینگ کے خلاف کاروئی نہ ہو سکی بلکہ ان کے ملازمین کے خلاف مقد مات درج کر کے معا ملات گول کر دئے جاتے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دفتر میں بیٹھ کر ماتحت پولیس افسران سےناروا سلوک کرتے ہیں جس کی وجہ سے ضلع بھر کے 27 تھانوں کے ایس ایچ اوز تفتیشی افسران بھی سخت پریشان ہیں،ماتحت جس وجہ سے ماتحت پولیس افسران اور ایس ایچ او اپنی ڈیوٹی اور تفتیش پر مکمل توجہ نہ دے پا رہے ہیں ایکماتحت پولیس آفسر نے بتایا کہ ایس ایس پی اپریشن جو کہ ایک جونیئر ایس پی ہیں اور افسران بالا کی نوازش ایس ایس پی اپریشن تعینات کیا گیا ہے، وہ آپے سے باہر ہیں روزانہ کی بنیاد پر ماتحت ملازمین جن کی تنخوابھی کم ہے بطور سزا کاٹ لی جاتی ہے اس مہنگائی کے دور میں ملازمین سخت پر یشان ہیں اب تو ایسا لگتا ہے کہ وہ اسلام آباد پولیس میں ڈیلی وجزز کے ملاز م ہیں .
جس دن ڈیو ٹی کی اس دن کی تنخواہ مل جاتی ہے اس حوالے سے جب ایس ایس پی اپریشن شعیب خان سے ان کا موقف جاننے کے لیے ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب نہ دیا جب ائی ڈی اسلام اباد ناصر رضوی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا تھا ہم ان کے پی ار او نے بتایا کہ ائی جی نے جو جونیئر افسران تعیینات کیا ہے انہیں دیگر مرات ان کے پے سکیل کے مطابق ہی مل رہی ہے.