تالاب میں نہاتے دو جوان ڈوب کر جاں بحق

چکوال(سی این پی )علاقہ سکی میں تالاب میں نہاتے ہوئے بشارت گاؤں کا 21 سالہ نوجوان جنید ولد سجاد اور ایک مہمان 22 سالہ حافظ محمد حسن ڈوب جاں بحق حافظ محمد حسن کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے اور وہ رمضان المبارک کے دوران تراویح کی نماز کیلئے جامع مسجد بشارت میں امامت کیلئے یہاں مقیم تھے۔سکی تالاب میں دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک,اپنے بچوں پر نظر رکھیں گرمی کے موسم میں ایسی جگہوں پر جانے سے گریز کریں