مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ضیااللہ شاہ کے مرکزی سیکرٹریٹ پی پی 18 کا افتتاح

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ضیااللہ شاہ کے مرکزی سیکرٹریٹ پی پی 18 کا افتتاح کر دیا گیا۔ سیکرٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر حلقہ کے عوام اور پارٹی کارکنا ن کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔افتتاح کی مرکزی تقریب میں مسلم لیگ ن پنجا ب کے سینئر نائب صدر محمد حنیف عباسی، بیرسٹر دانیال چوہدری ،ضیااللہ شاہ، ڈویژنل صدر ملک ابرار، سابق میئر سردار نسیم خان،پیرزادہ راحت مسعود قدوسی، راجہ حنیف ایڈووکیٹ، حاجی پرویز خان، چوہدری سرفراز افضل، شیخ ارسلان حفیظ، ملک افتخار، احمد رضا قادری، شرجیل میر، شاہد غفور پراچہ، صدر پی پی 18 شعبہ خواتین شازیہ رضوان، تحسین فواد، لبنی ریحان پیرزادہ، سید شاہد اقبال و دیگر کارکنا ن شریک تھے ۔ اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن متحد ہے اور اپنی نشتیں واپس حاصل کرے گی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی عوامی خدمت شروع کر دی ہے ۔ پنجاب میں حمزہ شہباز بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسے دوبارہ مثالی صوبہ بنائیں گے ۔ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں راولپنڈی سے بھاری اکثریت میں دوبارہ منتخب ہو گی ۔ ضیاء اللہ شاہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے حلقہ کے عوام کی خدمت کے لیے سیکرٹریٹ کھول دیا ہے ۔ عوامی حکومت عوام کے کاموں میں دن رات کام کررہی ہے ۔ بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جس طرح ملک کو لوٹا آج ہم دوبارہ اس کی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ شہباز شریف ترقی اور خوشحالی کا نام ہے ۔ انہوں نے عوام کے لیے آٹا اور چینی کے نرخوں میں نمایاں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا ہے ۔

سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم خان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہو گئیں اور ن لیگ دوبارہ اقتدار میں آ گئی ہے ۔ سردارنسیم خان کا کہنا تھاکہ ن لیگ صرف خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔ شہباز شریف جس طرح دن رات کام کر رہے ہیں پاکستان ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے ۔تقریب سے سابق ایم این اے و ڈویژنل صدر ملک ابرار، سابق ایم پی اے راجہ حنیف، راحت مسعود قدوسی و دیگرنے بھی خطاب کیا۔