آئی جی اسلام آباد احسن یونس کا کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری،دو شکایات انکوائری کیلئے احتساب یونٹ کو مارک

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کاروزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاریِ، شہریوں کی دوشکایات کو انکوائری کیلئے احتساب یونٹ کو مارک کیا ،شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا اولین فرض ہے، افسران شہریوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ، جمعرات کے روز سنٹرل پولیس آفس میں شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،شہریوں کی دوشکایات کو انکوائری کیلئے احتساب یونٹ کو مارک کیا ،تین دنوں میںرپورٹ طلب کر لی۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ، افسران شہریوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہریوں کے مسائل کے فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کر رہے ہیں ، اگر کسی بھی شخص کو پولیس اہلکاروں یا تھانے کے معاملات میں کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے، کھلی کچہری میں آئی جی اسلام آباد نے افسران کو بذریعہ ٹیلی فون ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،غفلت لاپرواہی کے مرتکب افسران کے سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ، آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں،آئی جی اسلام آباد نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ کئے گئے ٹائم کی پابندی کریں اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھا جائے اور انہیں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ، اس موقع پرآئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولیات کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، کھلی کچہری کے روزانہ کی بنیاد پر انعقاد سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے میں مدد مل رہی ہے، آئی جی اسلام آباد نے تمام زونل افسران اور ایس ایچ اوز کوہدایت کی کہ و ہ اپنے دفاتر میں مقرر کردہ ٹائم پر شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو بروقت اور میرٹ پر حل کریں۔