آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر عید کی شاپنگ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات۔500 کے قریب افسران اور جوانوں کو اہم مارکیٹوں پر مامور کر دیا گیا۔تمام زون کے ایس پی صاحبان اپنے اپنے علاقوں کی خود نگرانی کریں گے۔
امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا۔مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
سپیشل برانچ کے افسران اور جوانوں کی بھی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔پٹرولنگ کے لیے پٹرولنگ کے عملے کو بڑھا دیا گیا ہے۔
شہر میں امن و امان کی ہر میں یقینی بنایا جائے گا۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس الرٹ رہے گی۔